ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل بدھ کو بھٹکل اور کاروار میں نہیں رہے گی الیکٹری سٹی؛ محکمہ ہیسکام نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

کل بدھ کو بھٹکل اور کاروار میں نہیں رہے گی الیکٹری سٹی؛ محکمہ ہیسکام نے عوام سے کی تعاون کی اپیل

Tue, 06 Oct 2020 00:35:19    S.O. News Service

بھٹکل 6 اکتوبر (ایس او نیوز) کل بدھ 7 اکتوبر کو  بھٹکل  اور کاروار میں الیکٹری سٹی نہیں رہے گی،  یہ بات محکمہ ہیسکام نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔

محکمہ ہیسکام نے بتایا ہے کہ  بدھ کو ہوناوراور مرڈیشور میں 110 کلو واٹ الیکٹری سٹی کے مضافاتی مراکز  میں مینٹنینس  کا   کام ہوگا جس کی وجہ سے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان پورے بھٹکل تعلقہ میں   بجلی بند رہے گی۔

اُدھر کاروار میں محکمہ ہیسکام کی جانب سے خبر دی گئی ہے کہ  بدھ کو کاروار میں بھی  بجلی کے مینٹینینس کا کام ہونے کی وجہ سے صبح  9 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان  بجلی بند رہے گی۔

محکمہ ہیسکام نے  پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ  کاروار کے کے ایچ بی کالونی ، سونکیری، نندن گدّا، شیرواڈا اور انڈسٹریل علاقہ میں  بجلی متاثر ہوگی۔

محکمہ ہیسکام کی جانب سے عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ  بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو  جو تکلیف ہوگی اُس کا ہمیں احساس ہے جس کے لئے ہمیں  آپ کی جانب سے تعاون کی ضرورت ہے۔


Share: